عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کیپشن: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: آج عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا معمولی کمی کے ساتھ 43 سینٹ سستا ہو کر فی اونس 4 ہزار 144 ڈالر 57 سینٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 972 روپے تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News