ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی شامل ہونی چاہیے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی خدمات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
ارشد ملک کے مطابق قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر کا اضافہ ان کی سیاسی و ترقیاتی خدمات کا اعتراف ہوگا۔
اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔