اٹلی کی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو اپنی مقبولیت پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا

اٹلی کی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو اپنی مقبولیت پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا
کیپشن: اٹلی کی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو اپنی مقبولیت پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا

ویب ڈیسک: اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی مقبولیت پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جورجیا میلونی نے ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مسلسل اور بلاوجہ تنقید بے معنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات سے ان کی مقبولیت میں نہ کوئی خاص اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی کمی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اٹلی کے قومی مفادات کا دفاع کرتی آئی ہیں اور امریکا اٹلی کے فوجی اڈوں سے متعلق معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔

میلونی نے مزید کہا کہ ان کی مقبولیت کا معاملہ امریکا سے نہیں جڑا ہوا، اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی ساکھ اور مقبولیت پر توجہ دیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جورجیا میلونی نے جی 7 اجلاس کے دوران متعدد بار تصاویر بنوانے کی درخواست کی، جبکہ ان کے مطابق اٹلی میں میلونی کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ میلونی نے ایران کے خلاف کارروائی میں اٹلی کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، تاہم امریکا نے ایران کو عسکری طور پر شکست دی ہے۔

ان کے مطابق میلونی اب گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News