محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے منگل کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، مغربی ہوائیں کل سے بالائی اور وسطی علاقوں پر پھیل جائیں گی اور منگل تک موجود رہیں گی۔ کل شام سے پیر کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سبی، بارکھان، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کل سے منگل کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال اور شانگلہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک ، چکوال، جہلم، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ میں بھی کل بارش متوقع ہے جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، شیخوپورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھا ر بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بھی کشمیر، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ اسلام آباد، خطہ پو ٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث چند مقا مات پرلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔