یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ میں آذربائیجان اورچین کےفوجی دستے کی شمولیت

کیپشن: یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ میں آذربائیجان اورچین کےفوجی دستے کی شمولیت

پبلک نیوز: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں،آذربائیجان کےفوجی دستوں نےاپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہمیں اس خاص موقع پر یہاں آکر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔کل پہلی ریہرسل اچھی طرح سےمکمل ہونے کے بعد حوصلے بہت بلند ہیں۔

پریڈ کوارڈینیٹر  میجر ریٹائرڈ طاہر سیف اللہ نے کہا ہے کہ  آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہےاوریہ سب بہت قابل ہیں اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں.

Watch Live Public News