الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں اورامیدوار نظریہ پاکستان اور سالمیت کے خلاف بیان نہیں دیں گے۔ صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہوں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ایسا بیان نہیں دیا جائےگا جس کا مقصد فورسز، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک کرنا ہو، سیاسی جماعتیں، امیدوار کسی بھی صورت میں الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے اجتناب کریں گے۔

سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی قسم کے کرپٹ اور غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہوں گے، کسی امیدوار کو جتوانے کیلئے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی کسی امیدوار کی حمایت اورمخالفت سے اجتناب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہوں گے، ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل لے جانے پرپابندی ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

کامیاب امیدوار5 روزکےاندرانتخابی اخراجات ریٹرننگ افسرکوجمع کرانے کے پابند ہونگے، انتخابی اخراجات کیلئے تمام امیدوار کاغذات کی اسکورٹنی سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہونگے۔