(ویب ڈیسک ) کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرار داد منظور کی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کینڈین پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرار داد منظور ہونے کے بعد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرار داد پر ووٹنگ کرائی،قرارداد کے حق میں 207 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ ڈالے گئے۔اس قرار داد میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اس حوالے سے کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔