وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سےملاقات،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سےملاقات،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت
کیپشن: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سےملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کی رات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ’مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی راہیں تلاش کیں،‘ اور ’علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات اعزاز حاصل ہوا۔‘

’ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی۔‘

پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ کے حوالے سے ان کا شکریہ اداکیا۔

’ ہماری پائیدار دوستی اور خوشحالی کا مشترکہ وژن دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے اور اسے باہمی طور پر مفید معاشی شراکت داری میں تبدیل کرہا ہے۔‘

مشرق وسطی اور یوکرین میں امن لانے کے حوالے سے کوششوں میں سعودی ولی عہد اور مملکت کے اہم کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو اعلٰی سطح کے وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچنے تو مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ 
  وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کا سرکاری دورہ 19 سے 22 مارچ تک ہوگا۔ 

وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے ’باہمی دلچسپی اور تشویش کے امور بشمول عالمی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورت حال، مشرق وسطیٰ میں ہوتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف گذشتہ روز (19 مارچ کو) چار روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعدد اہم وفاقی وزرا اور سینیئر حکام بھی ان کے ہمراہ گئے ہیں۔

Watch Live Public News