ویب ڈیسک: تھانہ چونترہ کے علاقے میں بااثر افراد نے نوجوانوں کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ملزمان نے نوجوانوں کی برہنہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین کی شناخت علیان اور مجاور کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمان نے تشدد کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ نوجوان ملزمان سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہے ۔
متاثرہ نوجوان کے والد کی جانب سے مقامی پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک ممتاز، عبداللہ، عزیز، عدیل، صداقت، عدنان راجہ، زبیر، اشفاق، زین راجہ، حمزہ جاوید، محفوظ اور شارخ نے تشدد کیا۔میرے بیٹے علیان اور دوسرے نوجوان مجاور کو برہنہ کر کے گھر میں بند رکھا گیا۔ملزمان نے علیان اور مجاور کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کیا۔ملزمان نے تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر سخت زیادتی کی ہے۔