نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا، دورہ سعودی عرب ملتوی

نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا، دورہ سعودی عرب ملتوی
کیپشن: نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا، دورہ سعودی عرب ملتوی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ان کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا ہے۔  

خاندانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف دل کے عارضے کے باعث سعودی عرب نہیں جا سکے۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان کا روزانہ کی بنیاد پر علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کو ڈاکٹرز نے پیس میکر لگانے کی تجویز دیدی ہے۔ نوازشریف کے ذاتی معالجوں نے پارٹی صدر کو ہوائی جہاز کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ نوازشریف ہر سال ماہ رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے تھے۔

جاوید لطیف کی میاں نوازشریف سے ملاقات:

صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے لیگی رہنما جاوید لطیف نےملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

میاں جاوید لطیف کاکہنا تھا کہ ‏یہ وہ انمول رشتے ہیں جو ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔

Watch Live Public News