الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے 

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے 

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاںو تبادلے کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ  اعجاز انور چوہان پہلے بھی کئی برس تک سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News