مریم نواز کے ’ہینڈ بیگ‘ کی قیمت کیا؟ جان کر حیران رہ جائینگے

مریم نواز کے ’ہینڈ بیگ‘ کی قیمت کیا؟ جان کر حیران رہ جائینگے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

عمرے کے لیے روانگی کے وقت مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں پکڑا بیگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور بیگ کی قیمت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا مہنگا بیگ لیا ہوا ہے جبکہ ن لیگ کے حامی صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دیتے نظر آئے۔

فیاض شاہ نے لکھا کہ حسن نواز کو ٹیکس چوری پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے جو پاکستانی 189 کروڑ روپے بنتے ہیں، مریم نواز Hermes Elephant Grey کا بیگ لے کر عمرے پر جا رہی ہیں، جس کی قیمت 40,000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 1 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

احمد حسن بوبک لکھتے ہیں کہ مریم نواز کا بیگ Hermès کا Birkin بیگ ہے۔ Hermès ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ہے جو اپنے اعلیٰ معیار کے چمڑے کے بیگز، خاص طور پر Birkin اور Kelly بیگز کے لیے مشہور ہے۔ اس بیگ کی قیمت 50000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 39000 لاکھ روپے بنتی ہے یہ بیگ کرپشن کے پیسوں کے ساتھ خریدا گیا ہے۔

مریم نواز کا بیگ Hermès کا Birkin بیگ ہے۔ Hermès ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ہے جو اپنے اعلیٰ معیار کے چمڑے کے بیگز، خاص طور پر Birkin اور Kelly بیگز کے لیے مشہور ہے

اس بیگ کی قیمت 50000 ڈالر ہے، جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 39000 لاکھ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مریم نواز کی استعمال کی چیزوں پر بات ہوئی ہو اس سے قبل بھی ان کے لاکھوں کے کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی رہتی ہے۔

Watch Live Public News