امریکی فوجی طاقت کی علامت سمجھے جانیوالے F35 طیارے کو نشانہ بنایا ، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

 امریکی فوجی طاقت کی علامت سمجھے جانیوالے F35 طیارے کو نشانہ بنایا ، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

(ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہے کہ ایران نے امریکی اسٹیلتھ طیارے ایف تھرٹی فائیو کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ F35 کو امریکی فوجی طاقت اور برتری کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم ایران نے اسے ہدف بنا کر اس تاثر کو چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک اہم موڑ ہے اور پہلی بار اس نوعیت کے جدید طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایک F35 طیارے کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

لیکن اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Watch Live Public News