’’خلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی قابلیت کا اظہار ہے‘‘

’’خلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی قابلیت کا اظہار ہے‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،سی پیک دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید تقویت دے گا، سال 2021 پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا خصوصی موقع ہے،این آئی ایچ میں ویکسین کی تیاری کورونا سے نمٹنے کےلیے پاکستانی کوششوں کو مستحکم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ٗ جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ میں پاک چین تعلقات ویکیسن تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ٗ پاک چین سفارتی تعلقات کی 79ویں سالگرہ پر خوشی کا اظہار جبکہ دونوں وزرائے اعظم میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر گفتگو کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کا عمل کوویڈ 19 کے مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کو مزیدمستحکم کرے گا ٗ خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ چین کی اعلیٰ تکنیکی قابلیت کا اظہار ہے ٗ پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو "اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" میں تبدیل کردیا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے معاشی سرگرمی، روزگار پیدا کیا، سی پیک جیسے فلیگ شپ منصوبے سے دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا، 2021 پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا موقع ہے۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کےلیے پاک چین تعاون پر بریفنگ ، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی،وزیراعظم نے قومی ادارہ صحت میں ویکسین کی تیاری میں سہولت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News