نواز شریف کی جائیداد نیلام

نواز شریف کی جائیداد نیلام
شیخوپورہ (پبلک نیوز) میاں نواز شریف کی اراضی ایک کروڑایک لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری بوٹا ورک حتمی خریدار قرار پائے ہیں۔ بوٹا ورک زمیندار ہیں اور بھکھی سے تعلق رکھتے ہیں۔ بولی کمیٹی کا کہنا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے احتساب عدالت کو بھیجا جائے گا۔ قبل ازیں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے سرفراز نامی شہری نے کال ڈیپازٹ جمع کروائی۔ بولی میں حصہ لینے والوں کی تعداد 2ہوگئی۔ نواز شریف کی 88 کنال اراضی کی نیلامی میونسپل کارپوریشن ہال میں ہوئی۔ اراضی کی خریداری کے لیے ایک اور امیدوار نے کال ڈیپازٹ جمع کرا دیا۔ شہری سرفراز احمد نے 10 لاکھ روپے کا کال ڈیپازٹ جمع کرا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 افراد نیلامی میں شامل ہوں گے تو نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔