وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا. ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے. ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا. خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.“Maryam be careful when taking my name; your husband may get offended," says Imran Khan@PTIofficial @ImranKhanPTI #ImranKhanLIVE #PTI #MaryamNawaz #MultanJalsa pic.twitter.com/CEoUvSw2AG
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) May 20, 2022
صحافی حامد میر کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم پر تنقید کی گئی. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی باُاخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.@KhSaad_Rafique pic.twitter.com/b4Ube0adFX
— PML(N) (@pmln_org) May 20, 2022
جس کا باپ کرپشن پر نکالا گیا ہو اس نے اپنے بیٹے کی تربیت بھی گندی کی۔۔۔۔عمران خان کا منہ نہیں گندا نالا ہے جہاں سے ہر وقت گندگی ٹپکتی ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 20, 2022