26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع

26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع
کیپشن: 26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مبنی 29 مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں سے کئی راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع سے انہیں 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں وقتی ریلیف ضرور ملا ہے، تاہم مقدمات کی حتمی سماعت ابھی باقی ہے۔

26 نومبر احتجاج کے کیس  میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 17جون تک توسیع

دوسری جانب بشری بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت عامر ضیاء ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف ، انصر کیانی اور شمسہ کیانی پیش ہوئے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 جون تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی و دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News