اللہ کی مدد سے ہی پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی:سابق نیول چیف امجد خان نیازی

اللہ کی مدد سے ہی پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی:سابق نیول چیف امجد خان نیازی
کیپشن: اللہ کی مدد سے ہی پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی:سابق نیول چیف امجد خان نیازی

ویب ڈیسک: سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی نے کہا کہ گزشتہ دنوں آپ نے پاک بھارت جنگ دیکھی اگر اللہ ہماری مدد نہ کرتا تو ہم اتنی بڑی کامیابی حاصل نہ کر پاتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی نے نیشنل اسلامک اکنامکس فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ کی مدد سے عظیم کامیابی حاصل کی، ورنہ ہمارے لیے اتنے بڑے دشمن کا مقابلہ ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایک ایسے دشمن کا سامنا کیا جو حجم، وسائل اور اسلحے میں ہم سے پانچ گنا بڑا ہے لیکن جب اللہ کی مدد شامل حال ہو تو نتائج انسانی اندازوں سے بالاتر ہو جاتے ہیں۔

سابق نیول چیف نے اس موقع پر نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر عمل کریں تو سوچیں، اللہ کی مدد کس قدر نمایاں ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News