بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی، بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

شہری اشبا کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیاہے۔

Watch Live Public News