پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو منظوری کے لیے ارسال کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ  بنگلہ دیش بورڈ کی منظوری کے بعد نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ابتدائی منصوبے کے تحت مہمان ٹیم کو 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا، تاہم اب 23 مئی کو آمد متوقع ہے۔ 

دوسری جانب بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پہلے دو کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔

تبدیل شدہ مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ابتدائی پلان کے مطابق پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے دو میچز فیصل آباد جبکہ تین میچز لاہور میں شیڈول تھے، تاہم اب مختصر شدہ سیریز لاہور میں ہی منعقد ہوگی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی باہمی مشاورت سے ہوئی ہے اور حتمی اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News