معرکہ حق کے بعد "شربت بنیان مرصوص" میدان میں آگیا

معرکہ حق کے بعد
کیپشن: معرکہ حق کے بعد "شربت بنیان مرصوص" میدان میں آگیا

ویب ڈیسک:حالیہ قومی دفاعی آپریشن " بنیان مرصوص" کے بعد اسی نام سے منسوب ایک انوکھا جذبہ سامنے آیا ہے، جب جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے عوام میں " شربت بنیان مرصوص" کی بوتلیں تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران شدید گرمی کے پیش نظر راہگیروں اور شہریوں کو ٹھنڈا مشروب پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، پاک فوج اور فضائیہ کے حق میں پُرجوش نعرے بھی لگائے گئے، جس نے محفل کا رنگ دو بالا کر دیا۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکا، وہ ہماری سرحدوں پر کیا خاک جنگ کرے گا۔ یہ قوم صرف دعوے کرتی ہے، عمل سے خالی ہے۔پاک فوج اور فضائیہ ہماری طاقت اور فخر ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر جہانگیر ایثار، طیب اعجاز، احمد عمیر، مفتی عمر اور دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو سراہا اور افواجِ پاکستان سے اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News