آپریشن سندور کی ہزیمت کے بعد بھارت کی سفارتی میدان میں بھی ناکامی

آپریشن سندور کی ہزیمت کے بعد بھارت کی سفارتی میدان میں بھی ناکامی
کیپشن: آپریشن سندور کی ہزیمت کے بعد بھارت کی سفارتی میدان میں بھی ناکامی

ویب ڈیسک:عسکری محاذ پر آپریشن سندور کے دوران عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد مودی حکومت نے اپنی عالمی ساکھ بحال کرنے کے لیے مختلف ممالک میں وفود بھیجنے کا منصوبہ بنایا، جو آغاز میں ہی اختلافات کی نذر ہو گیا۔

عالمی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مودی نے سفارتی سطح پر ساکھ بحال کرنے کیلئے جووفد تشکیل دیا وہی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے،وفد کے اراکین نے مودی حکومت پرشدید تنقید کی،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےسوال اٹھایا گیا ہے کہ وفد میں تمام جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں، متعدد سیاسی راہنماؤں نےاس وفد کاحصہ بننےسےانکار کردیاہے۔

ٹیلی گراف  کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنما سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے سفارتی بھیجے گئے نام بھی مودی سرکار نے مسترد کردیئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کی عبرتناک ناکامی  کے بعد بھارتی کو سفارتی محاذ پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے، بھارت اپنی گرتی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کے لیے وفود مختلف ممالک میں بھیج رہاہے جس کا اب کوئی فائدہ نہیں،بھارتی وفد میں روانگی سے قبل ہی اختلافات سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا بیانیہ جھوٹا ہے۔

Watch Live Public News