ہنی ٹریپ کیس :خلیل الرّحمان قمر نےٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

ہنی ٹریپ کیس :خلیل الرّحمان قمر نےٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
کیپشن: ہنی ٹریپ کیس :خلیل الرّحمان قمر نےٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرّحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں مبینہ طور پر ملوث آمنہ عروج اور دیگر ملزمان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرّحمان قمر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں،اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے اور جن تین ملزمان کو سات، سات سال کی سزائیں دی گئی ہیں، ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔

عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزمان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ 

Watch Live Public News