گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: طلبا و طالبات کے لئے خوشخبری، رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں پہلے ہی ہوں گی اس حوالےسے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارے 28 مئی 2025 سے 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 15 اگست 2025 کو بحال ہوں گی۔

آفٹرنون سکولوں کی بندش کے حوالے سے بھی واضح بتا دیا گیا، جو کہ 21 مئی 2025 سے بند ہوں گے اور 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ 

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹی فکیشن سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب خالد نزیر وٹو کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں 28 مئی تک سکولز کے اوقات کار بھی تبدیل  کردیے گئے ہیں۔تمام سکولز صبح ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گے۔

Watch Live Public News