ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر حریت رہنما مشعال حسین ملک کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد ، کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔
حریت رہنما مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی کشمیری شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے، جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں قیادت کا اعتراف ہے ، فیلڈ مارشل کا اعزاز مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے والے سپہ سالار کو خراجِ تحسین ہے ، کشمیری قوم جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔
یہ ترقی استقامت، قربانی اور شہداء کے لہو سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے, جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی، سفارتی اور اندرونی محاذوں پر نئی کامیابیاں سمیٹی ہیں, فیلڈ مارشل کا عہدہ ایک قومی اعتراف ہے اُن خدمات کا جو جنرل صاحب نے ملک و ملت کے لیے سرانجام دیں,پوری قوم کو جنرل سید عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پر فخر ہے، یہ پاکستان کے استحکام کی علامت ہے .
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس دانش، حکمت اور استقامت سے ملک کو بحرانوں سے نکالا، وہ قابلِ تحسین ہے، جنرل عاصم منیر کا ویژن کشمیری عوام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے لیے بھی اُمید کی ایک کرن ہے، ایک مضبوط فوجی قیادت ہی پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکال سکتی ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ ہو ، پاکستانی قوم دشمن قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، متحد و منظم قوم فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہے۔