بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ  سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ  سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں: علیمہ خان

ویب ڈیسک: علیمہ خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی، بانی نے کہا ن لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے، بانی نے کہا یاسین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دی ہے، بانی نے کہا یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں ہیں، بانی نے شاہ محمود قریشی کی مثال دی سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ ابھی بھی جیل میں ہے۔

بانی نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، حالات یہ ہیں ہم بھی جب عدالت جاتے ہیں جج کہتے ہیں انکے ہاتھ بندے ہیں، بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے پاکستان کے بارے تو وہ تیار ہیں،  پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، لوگ ہمارے سے روز پوچھتے ہیں کوئی ڈیل ہونے لگی ہے۔

بانی نے کہا وہ اسٹیبلشمنٹ  سے خود بات کرنا چاہتے ہیں اگر وہ تیار ہیں، بانی نے یہ بھی کہا ہے 26 ویں آئینی ترمیم پر اسمبلی میں آواز اٹھانی چاہیے، بانی نے سلمان صفدر کو کہا تھا القادر کیس میں ساری قیادت آپ کی سپورٹ کرے گی۔
میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے بتایا، بانی اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں، بانی کو بتایا بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کے ساتھ کے پی ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باقی قیادت بھی موجود تھی، ملاقات کا مقصد کیسز کے بارے لائحہ عمل طے کرنا تھا، بانی کے کیسز عدالتوں میں نہیں سنے جارہے ہیں۔
بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ جب چاہے مجھ سے بات کرنے کیلئے آسکتے ہیں، بانی نے کہا ہے ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کرونگا، آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔

Watch Live Public News