ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

(ویب ڈیسک ) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں   پاکستان  نے بھارت کو عبرت ناک شکست دیدی۔

تہران میں جاری   ویسٹ ایشیا بیس بال کپ  کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو 14-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میچ میں پاکستان کی بالادستی کی وجہ سے گیم کو ساتویں اننگز کے دوران ہی ختم کردیا گیا، پاکستان نے  پہلی اور تیسری اننگز میں 5،5 رنز حاصل کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، اکرام اللّٰہ، حسین اور ریحان  نے اچھی پرفارمنس دکھائی جبکہ  پچرز حارث، حسین اور محب شاہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

خیال رہے کہ  ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی فلسطین کی ٹیم سے ہوگا۔

Watch Live Public News