پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج بیٹر کو شامل کرلیا

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج بیٹر کو شامل کرلیا

ویب ڈیسک: جارح مزاج بیٹر جارج منسے نے پاکستان سپر لیگ 10 کےلیے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا، انھوں نے اپنے لیے اسے بہترین موقع قرار دیا۔

اسکاٹش اوپنر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز کےلیے پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے ایک بہترین موقع ہے، کراچی کے ساتھ سفر کا آغاز کرنا آسان رہا کیوں کہ کوچنگ اسٹاف اور مینجنٹ نے میری کافی مدد کی ہے۔

اوپنر ڈیوڈ منسے کا کہنا تھا کہ اب تک کا میرا تجربہ کافی خوشگوار رہا ہے، میں وارنر کی قیادت میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

اپنے سوئپ شاٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منسے نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ریورس سوئپ شاٹ کو مجھ سے کیسے منسوب کیا گیا مگر میں یہ شاٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں، جب موقع ملے تو اس شاٹ کو استعمال کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں جو بھی انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کھیلی ہے میں اس تجربے کو یہاں کراچی کنگز کےلیے بروئے کار لانے اور میچ جیتنے کی کوشش کروں گا۔

جارج منسے کرکٹ میں آنے سے قبل ایک گالفر تھے، تاہم اپنے کرکٹ کیریئر کے آغاز کے بعد انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Watch Live Public News