ویب ڈیسک: پاکستانی کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا اداکارہ عروہ حسین کو تکتے رہنا سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گیا۔
شعیب ملک جو پہلے اپنے شاندار بلّے بازی کے سبب مشہور تھے اور پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے تھے کچھ عرصے سے طلاق اور دوسری شادی کے حوالے سے پہچانے جانے لگے ہیں۔
شعیب ملک گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد سے ناقدین کے نشانے پر آچکے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی سے کئی زیادہ سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دھوکا دینے کی خبریں ہیں۔
شعیب ملک ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرتے دکھ رہے ہیں۔ وہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، شعیب ملک کی بلے بازی کے چرچے ہونے چاہئے تھے لیکن انکی ایک ایسی ویڈیو مشہور ہوگئی ہے جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کو تکتے دکھ رہے ہیں۔
ویڈیو میں عروہ حسین کو شعیب ملک کے برابر میں کھڑے کہیں اور دیکھ کر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شعیب ملک کی مکمل توجہ عروہ حسین پر ہی ہے۔
ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ' شعیب ملک کو تمیز ہی نہیں ہے کہ لڑکیوں یا خواتین کو کس طرح دیکھنا چاہئے' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'شعیب بھائی کیا تیسری کا ارادہ ہے؟'