چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات

چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات، ملاقات ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی، پاک چین دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی اشتراک اور فوری ہم آہنگی پر زور دیا، ایئر چیف کا کہنا تھا: پاک چین تعلقات تاریخی، آزمودہ اور اعتماد پر مبنی ہیں، ایئر چیف نے دفاعی جدیدیت میں چین کے کردار کو سراہا۔

انسانی وسائل، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ریسرچ میں چین کا تعاون قابلِ تعریف ہے، چینی سفیر نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی میں پی اے ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

  چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پی اے ایف نے چینی ساختہ ساز و سامان کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا، چینی سفیر نے تکنیکی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، دونوں ممالک کا دفاعی اشتراک مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ 

Watch Live Public News