ویب ڈیسک:سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں اور فیلڈ مارشل کی ملازمت میں کوئی مدت کا تعین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں لیکن ہم اُس دور کی چیزیں چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں، بات چیت کا راستہ کھولیں اور معاملات آگے بڑھائیں تاہم ابھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے ۔