وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 26، 27 اور 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت منگل، بدھ اور جمعرات کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ تعطیلات کا اطلاق وفاقی و صوبائی سرکاری دفاتر پر بھی ہوگا۔

Watch Live Public News