سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار   سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم ہو گئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے باہر نکلتے وقت فوٹوگرافرز نے سلمان خان کو گھیر لیا اور مسلسل ویڈیوز بناتے رہے، جس پر اداکار نے رک کر سخت انداز میں انہیں رویہ درست رکھنے کی تنبیہ کی۔ بعد ازاں فوٹوگرافرز نے معذرت بھی کی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد سلمان خان کے حق میں سامنے آ گئی اور اسپتال جیسے حساس مقام پر ہجوم اور ویڈیوز بنانے کو نامناسب قرار دیا۔

بعد میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میڈیا کا احترام کیا، لیکن ذاتی تکلیف کو تفریح یا کمائی کا ذریعہ بنانا قابل قبول نہیں۔

اداکار نے خبردار کیا کہ آئندہ ان کے نجی یا مشکل لمحات کو اس انداز میں استعمال کیا گیا تو وہ سخت ردعمل دیں گے۔

Watch Live Public News