ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 830 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے تک پہنچ گئی ہے۔