خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا 

 خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا 
کیپشن:  خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا 

ویب ڈیسک: 2خوارج کی منظر عام پر آنے والی آڈیو لیک نے فتنہ الخوارج اور خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کر دیا۔ 

 افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان میں موجود خوارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیو لیک منظرعام پرآئی ہے۔ آڈیو لیک میں خوارج نے خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے  آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اغوا اور بھتہ لینے سے روک دیا۔  آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے راکٹی دہشت گرد نےجنوبی وزیرستان سے خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے  آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی۔  افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اورراکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے۔  خوارجی بادشاہ  کے مطابق آصف محسود خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے،اس کو جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے۔ خوارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت  کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔ آڈیو لیک  ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت نے  خوارج  کو جو سیاسی اور سماجی جگہ دی ہے، اسی وجہ سے اب یہ خوارج خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

Watch Live Public News