(ویب ڈیسک) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 72 پیسے اضافے کا امکان ہے۔سی سی پی اے جی نے اپریل فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے جی کی جانب سے دائر درخواست پر نیپرا 2 جون کو سماعت کرے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں ہائیڈل سے 21.89 فیصد ،مقامی کوئلے سے 15.61 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہیں۔ اپریل میں آر ایف او سے 5.11 فیصد ، مقامی گیس سے 10.49 فیصد اور آر ایل این جی سے 4 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہیں۔
اپریل کے مہینے میں نیوکلئیر سے 22.07 فیصد اور سولر سے پیداور 1.17 فیصد رہی جبکہ ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 1.95 فیصد بجلی ضائع ہوئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہو گا۔