گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، چند مقامات پر شام کے اوقات میں ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News