پاکستان پیٹرولیم نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرلیے

پاکستان پیٹرولیم نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرلیے
کراچی : پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ایکس ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی۔ سندھ میں گیس کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے، پاکستان پیٹرولیم نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے۔پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ایکس ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی۔ ڈسٹرکٹ سجاول کے شاہ بندر میں جھم ایسٹ ایکس ون بلاک سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔ پی پی ایل کے مطابق شاہ بندر سے دوسری مرتبہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی، ٹیسٹنگ سے 13.69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی۔ کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے، ماہرین کی ذیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے ، دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ شاہ بندر بلاک کی کھدائی کیلئے پی پی ایل، مری پیٹرولیم، سندھ انرجی ہولڈنگ اور گورنمنٹ ہولڈنگ کے درمیان جوائنٹ وینچر ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔