(ویب ڈیسک) ایران نے جنوبی صوبے فارس میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے ملک کی مجموعی دولت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
محسن پاک نژاد نے اتوار کو ایک تقریب کے موقع پر سرکاری نشریاتی ادارے ’اِریب ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔
تقریب کے دوران ایک صحافی نے ان سے امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر ہے۔
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ جنوبی فارس میں ہائیڈروکاربن کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو ملک کے مستقبل کے لیے توانائی کا ایک اور اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔
'Are you afraid of economic blockade and threats?'
— RT Intl (@RT_on_X) August 23, 2026
Iran’s Oil Minister: 'Fear? Why? Where’s the fear?'
Announces 'MASSIVE wealth of hydrocarbon reserves discovered' pic.twitter.com/7xIfyLp2Y0
محسن پاک نژاد نے بتایا کہ اس نئی گیس فیلڈ سے 5.7 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد گیس نکالی جا سکتی ہے۔ قابلِ حصول گیس کی یہ مقدار ایران کے بڑے گیس فیلڈ ’جنوبی پارس‘ کے ایک فیز سے تقریباً 15 برس کی پیداوار کے برابر ہے۔
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ نئی گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کے ساتھ مائع گیس کے بھی بڑے ذخائر موجود ہیں۔ ان کے مطابق قدرتی اور مائع گیس کے یہ ذخائر ایران کی دولت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
فارس صوبے میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اپنے توانائی کے وسائل کو مزید وسعت دینے اور ان سے معاشی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
???????? Iran’s Oil Minister Mohsen Paknejad announced the discovery of more than 7.5 trillion cubic feet of natural gas in southern Fars province.
— Drop Site (@DropSiteNews) August 23, 2026
Around 5.7 trillion cubic feet is estimated to be recoverable, equivalent, Paknejad said, to roughly 15 years of production from a single… pic.twitter.com/Th20pMZ5sK
واضح رہے کہ ایران روس کے بعد دنیا میں قدرتی گیس کے دوسرے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ گیس ایکسپورٹنگ کنٹریز فورم کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 34 ٹریلین مکعب میٹر کے ثابت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم نے عندیہ دیا کہ نئی گیس فیلڈ سے جلد پیداوار شروع کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔ وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق یہاں سے حاصل ہونے والی گیس صنعت اور زیادہ توانائی استعمال کرنے والے شعبوں سمیت مختلف شعبوں کو فراہم کی جائے گی۔