عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔پانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنا پلیڈر بھی مقرر نہیں کیا گیا۔حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ریفرنس کو تاخیر کا شکار کرنے کے لیے ہے۔ملزمان کی جانب سے 342 کے سوال نامہ کے جواب بھی نہیں دیے گئے۔ملزمان نے16 گواہوں کی طلبی سے متعلق  جو درخواست دی ہے اس پر بھی بحث نہیں کی جا رہی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News