خیبرپختونخواہ: سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 23 خوارج ہلاک

خیبرپختونخواہ: سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 23 خوارج ہلاک
کیپشن: خیبرپختونخواہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 23 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر دو آپریشن ہوئے جس میں 23 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں دو کارروائیوں کے دوران 23 خوارج ہلاک ہوئے، پہلی کارروائی میں 12 خوارج مارے گئے جبکہ دوسری انٹیلی جنس کارروائی میں 11 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری، بھارت کی پشت پناہی یافتہ خوارج کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔

Watch Live Public News