ویب ڈیسک: 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ۔ شرکاء کو سی پیک کی اسٹریٹیجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کی نگرانی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چائنا بزنس سینٹر گوادر میں خصوصی بریفننگ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ بریفنگ میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جی او سی گوادر نے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام، اسمگلنگ کنٹرول، اور ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے مربوط آپریشنز جاری ہیں۔ شرکاء نے مکران ڈیویژن میں قیامِ امن، محفوظ ماحول اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے علاقے میں مثبت مستقل تبدیلی، سرمایہ کاری کے امکانات اور بہترین سیکیورٹی مینجمنٹ کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان پوائنٹ گوادر اور پاکستان نیول شپ کا بھی دورہ کیا