ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی،اسٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس،400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے۔ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی میں عالمی نمائندگی سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان نے اسٹارٹ اپس، اے آئی اور ڈیجیٹل اسکلز میں 4.3 ملین افراد کو تربیت دی اور بین الاقوامی شراکت داری حاصل کی۔ آئی ٹی سیکٹر میں 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی طرف اہم سنگ میل ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔