ویب ڈیسک: لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کا اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کیا۔
کنٹرولر لاہور بورڈ توصیف الرحمن کے مطابق میڑک سپلیمنٹری امتحان میں کل 54 ہزار سات سو چھپن امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 45 اعشاریہ چار، تین فیصد رہا۔ سپلیمنٹری امتحان میں 29 ہزار دو سو تراسی امیدوار فیل ہوگئے۔
توصیف الرحمن کے مطابق دوسرے سالانہ میٹرک میں 22778 لڑکیوں نے شرکت کی۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 55.17 رہا۔ دوسرے سالانہ میٹرک امتحانات میں 31978 لڑکے امیدوار شامل ہوئے۔ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 38.48 رہا۔
کنٹرولر لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔