ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا، جنرل ساحر شمشادمرزا نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی لڑاکا تیاریوں کو سراہا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تینوں سروسز کے درمیان مضبوط ہم آہنگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ے چیئرمین جوائنٹ چیففس آف اسٹاف کمیٹی کو ان کے خدمات پر شکریہ ادا کیا، نیول ہیڈ کوارٹر میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک بحریہ نےقومی سمندری سرحدوں کے تحفظ میں غیر متزلزل عزم کی تعریف کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاک بحریہ کے بحری دفاع کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
نیول چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔