(ویب ڈیسک ) سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو67رنز سے ہرا دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔
زمابوے کی جانب سے برائن بنیٹ49 اور سکندر رضا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ سری لنکا کے ہسارنگا نے 3 اور احسان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی ٹیم 163 رنز کےہدف کے تعاقب میں 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے کپتان داشن شناکا کے 34 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھم نسانکا صفر، کوشل مینڈس 6 ،کوشل پریرا4، بھنوکا راجاپکسے11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا 8 رنز بنا سکے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2،2 وکٹیں کیں ۔
خیال رہے کہ تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 22 نومبر کو ہو گا۔