رواں سال کتنے پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پر پہنچے؟ جان کر حیران رہ جائینگے

رواں سال کتنے پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پر پہنچے؟ جان کر حیران رہ جائینگے

ویب ڈیسک: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق 2025 کے پہلے نو ماہ میں 32 لاکھ (3.2 ملین) پاکستانی ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پاکستانی مسافر تعداد کے لحاظ سے دبئی ایئرپورٹ استعمال کرنے والی چوتھی بڑی قومیت قرار پائے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری دبئی کا سفر، سیاحت،کاروبار،ملازمت،خاندان سے ملنے اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ جانے کے لیے ٹرانزٹ کے طور پرکرتے ہیں، دبئی اب بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کا سب سے بڑا گیٹ وے ہے۔

سال کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں کل 2 کروڑ 42 لاکھ (24.2 ملین) مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد اضافہ ہے، یہ ایئرپورٹ کی 65 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سہ ماہی ریکارڈ ہے۔
جنوری تا ستمبر 2025 تک مسافروں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ (70.1 ملین) رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ ہے، ایئرپورٹ نے 9 کروڑ 38 لاکھ (93.8 ملین) سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا۔
رواں سال سے لے کر اب تک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ استعمال کرنے میں سب سے زیادہ لوگ بھارت 8.8 ملین، سعودی عرب کے 5.5 ملین، برطانیہ کے 4.6 ملین اور چوتھے نمبر پر پاکستانی ہیں جن کی تعداد 3.2 ملین رہی۔ 
پاکستانیوں کی تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہی ہے، خاص طور پر روزگار اور ٹرانزٹ سفر کی وجہ سے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق 99.6 فیصد روانہ ہونے والے مسافروں کا امیگریشن 10 منٹ کے اندر مکمل ہوتا ہے، 99.8 فیصد آنے والے مسافروں نے 15 منٹ میں امیگریشن کلیئر  کیا۔
دبئی ایئرپورٹ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 کی مزید توسیع کر رہا ہے، خاص طور پر جنوبی ایشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے اضافی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News