قد بڑھانے کے خواہش مند افراد ان غذاوں کا استعمال کریں

قد بڑھانے کے خواہش مند افراد ان غذاوں کا استعمال کریں
اگر آپ اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں تو ان غذائی سبزیوں کا استعمال شروع کریں . آپ کا قد کتنا اچھا نکلتا ہے اس کا انحصار جینیات کے بعد آپ کی خوراک پر ہوتا ہے۔ لوگ قد بڑھانے کے لیے ادویات کا استعمال بھی شروع کر دیتے ہیں جو کہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی سبزیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال آپ کا قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ان تمام سبزیوں میں غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو قد بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں بھنڈی

اگر آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں تو بھنڈی کھانا شروع کر دیں۔ بھنڈی وٹامنز، معدنیات، کاربوہائیڈریٹس، پانی اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ غذائی اجزاء قد بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ شلجم شلجم کا استعمال ہڈیوں کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کھانے سے قد بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں وٹامنز، فائبر، پروٹین، چکنائی اور کولیسٹرول ہوتا ہے۔ پالک پالک پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔ یہ فائبر، آئرن، وٹامنز اور کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔