غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم
لاہور: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔