دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری، تین وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 16 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود 87 جبکہ سعود شکیل 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو پلئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتنے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔ کوشش ہوگی کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں۔

Watch Live Public News